جی این این سوشل

پاکستان

کورونا مثبت مسافروں کی آمد ، سی اے اے کا انٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی : بیرون ممالک سے کرونا مثبت مسافروں کی آمد کا سلسلہ رک نا سکا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا مثبت مسافروں کی آمد ، سی اے اے کا انٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف  کارروائی کا فیصلہ
کورونا مثبت مسافروں کی آمد ، سی اے اے کا انٹرنیشنل ایئرلائن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  بیرون ممالک سے کورونا مثبت مسافروں کی آمد کا سلسلہ رک نا سکا ، فلائی دبئی کی پرواز ایف ایذ 329 کی کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پر پر آمد، فلائی دبئی کے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے دوران مزید 7 مسافر کورونا مثبت نکلے۔

جی این این کے مطابق  کورونا مثبت سات مسافروں کو پہلے مرحلے میں جناح ایئر پورٹ پر کورنٹائن کیا گیا ، بعد ازاں کورونا مسافروں کو سرکاری ایمبولینس کے ذریعے کورنگی کورنٹائن سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ  سی اے اے کی جانب سے بار بار وارننگ دیئے جانے کے باوجود فلائی دبئی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،اس سے قبل فلائی دبئی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بھی کورونا مثبت مسافروں کو پہنچایا تھا ، ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی پر فلائی دبئی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  کورونا مثبت مسافروں کی آمد کی شکایات موصول ہونے پر سی اے اے پہلے ہی 11 جون کو سیالکوٹ آنے والی پرواز کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر چکی ہے۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا کہ بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، ہمیں اس حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سےگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا کہ  بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے جسےسرانجام دینےمیں آپ اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز معزز مہمان ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا خیر مقدم کریں گی۔ 

ایرانی صدر مینار پاکستان، اقبال میوزیم، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے بعد کراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ابراہیم رئیسی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی صدر کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

کراچی اور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  گزشتہ روز جاری کر دیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور اور کراچی کے باعث شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی، آج تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے، تاہم پنجاب اور کراچی کے سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

عمران خان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ ان پر جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ یہ عمران خان کو مزید جیل میں نہیں رکھ سکتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو انہوں نے عمران خان پر کیسز بنائے اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لیکن باقی چھ ججوں نے جو بہادری کا مظاہرہ کیا ہے تو ہماری امیدیں اپنی عدلیہ سے ابھی بھی وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک رہا ہو جائیں گے۔

اس قیصر نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان نے الائنس بنانے کی ذمہ داری دی جو میں نے پوری کی اور اب الائنس کو مزید بڑھائیں گے ، الیکشن دھآ ندلی پر ہمارا ون پائنٹ ایجنڈا ہے جو سیاسی جماعتیں اس الیکشن پر تحفظات رکھتی ہے انکو ساتھ لے کر چلیں گے 

واضح رہے چار روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو جلد عدالتوں سے اڑ جائیں گے اور وہ عوام کے درمیان ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll