جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کا مالی سال22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

لاہور:پنجاب کا مالی سال22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جارہاہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کا مالی سال22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا
پنجاب کا مالی سال22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےآئندہ مالی سال کے بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے ، آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کریں گے ، بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق    آئندہ مالی سال کابجٹ تقریباً 2653ارب روپےکےلگ بھگ ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 560 ارب روپے ہوگا ،ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے 337 ارب کے بجٹ سے 66 فیصد زائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تقریباً 200 ارب مختص کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ صحت اور تعلیم کےترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

کرنٹ اور سروسز ڈلیوری بجٹ میں آٹھ عشاریہ تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرنٹ اینڈ سروسز ڈیلوری بجٹ 1318 عشاریہ تین سے بڑھا کر 1427 عشاریہ تین ارب کرنے کی تجویز ہے ۔بجٹ میں صحت کارڈ کے لئے خصوصی طور پر 70 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کورونا کے باعث ٹیکس ریلیف پیکیج  کیلئے50ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ کی تجویز ہے جبکہ سرکاری ملازمین کا25 فیصد اسپیشل الاؤنس الگ ہوگا ۔ٹوٹل صوبائی کنسولیڈیٹیڈ فنڈ کا حجم 2653 ارب روپے ہے ، ایف بی آر کے ٹارگٹ میں پنجاب کا حصہ 1684 ارب ہوگا ۔ پنجاب کا اپنا ریونیو404.6ارب کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ تعلیم ، دیہی اکانومی ، ایگری کلچر ،  لائیواسٹاک ، صحت، انفراسٹرکچر 5 اہم ترجیحات مقرر کی گئی ہیں ۔پنجاب بجٹ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 360 ارب کا ہوگا ، اسپیشل اقدامات اوراکنامک گروتھ کیلئے10ارب   جبکہ  یونیورسل ہیلتھ پروگرام کیلئے 80 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پنجاب رورل اینڈ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کےلئے 89.5ارب کی تجویز  ہے جبکہ روڈ بحالی پروگرام کیلئے 66 ارب ، نئی 19 یونیورسٹیزکیلئے38.4ارب ، 5مدراینڈ چائلڈ اسپتالوں  کےلئے28.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ گرین پنجاب کےلئے 9 ارب روپے،زرعی اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان کیلئے 39.5 ارب  جبکہ 25لاکھ لو کاسٹ ہاؤسنگ یونٹس آئندہ بجٹ کا حصہ ہوں گے ۔

 ذرائع کے مطابق اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 6.5 ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ صحت  کا بجٹ  30فیصد اضافے کے ساتھ 369.3 ارب ہوگا ۔تعلیم کا بجٹ 12.9 فیصد اضافے کے ساتھ 424.1 ارب رکھنے کی تجویز ہے ، انفراسٹرکچر سیکٹر کیلئے 39.8 فیصد اضافہ کرکے 173.8 ارب جبکہ رورل اکانومی کیلئے 57 فیصد اضافے سے 96.8 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزرکھی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں  لوکل گورنمنٹ کیلئے 15.6 فیصد اضافہ کرکے 162.1 ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئے بجٹ کے تحت جلال پور کینال کیلئے 32.72 ارب ،ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ پراجیکٹ کیلئے 10.8 ارب ، تریموں بیراج ،پنجند ہیڈ ورکرز کیلئے 16.8 ارب جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز پر پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے 523.2 ملین رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے فیصل آباد ، ڈی جی خان ، راولپنڈی اور لاہور میں سنٹرز کیلئے 591 ملین رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈس ایبل پرسن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 196.4 ملین رکھنے کی تجویز ہے ۔

نالہ لئی ایکسپریس وے کیلئے 55 ارب ،سیالکوٹ رنگ روڈ کیلئے 15.9 ارب ، 10بلین ٹری منصوبے کےلئے 26.36 ارب ، پبی نیشنل پارک کیلئے 150 ملین ، در گئی گل فارسٹ پارک کیلئے 398 ملین جبکہ وہاڑی روڈ کےلئے 12.1 ارب رکھے گئے ہیں ۔ لاہور میں واٹر میٹرزلگانے کے منصوبے کیلئے 10.4 ارب روپے ، جیل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیلئے 290 ملین ، 86تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کیلئے 1.44 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی  بھی تجویز ہے ،رحمت العالمین اسکالر شپ کیلئے 3.12 ارب روپے مختص  کیے گئے ہیں ۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کےلئے 30 ارب  رکھنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ پنجاب روزگار پروگرام کیلئے 10 ارب مختص کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب بجٹ میں ہنر مند نوجوان  کےلئے 3 ارب جبکہ سرجیکل سٹی سیالکوٹ کیلئے 1.7 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاخصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2020-21 کی منظوری دی جائے گی ، کابینہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا،مشیر،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کانشانہ بننے والے غزہ کے دو ہسپتالوں سے ملبے والی چار سو کے قریب لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہو چکی ہیں، ان لاشوں میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں اور کم از کم 20 لاشیں ایسے افراد کی ہیں جن کو بظاہر زندہ دفن کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اس اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے لئے غزہ آنے دیا جائے۔خان یونس کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ یامین ابو سلیمان نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 کی شناخت رشتہ داروں نے کی ہے جبکہ باقی زیادہ تر لاشیں گلنے سڑنے یا مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ متاثرین کواجتماعی قبروں میں دفن کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اس جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے غزہ آنے دیا جائے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔ہمیں ان لوگوں کی تقریباً 20 لاشوں کے لیے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے جنہیں ہمارے خیال میں زندہ دفن کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی بننے کیلئے آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز نے کہا کہ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی بننے کیلئے آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی  ہوں ، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں، جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی۔  انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے، میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll