جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی پر گفتگو کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے  کی ملاقات ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف سے قطری وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری وزارت خارجہ کےخصوصی نمائندے نے جی ایچ کیوکادورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےقطری خصوصی نمائندےنے  ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی  بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی،باہمی تعاون پربات چیت کی گئی، ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ   دونوں ممالک کےمابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کےباہمی تعلقات میں مزیدوسعت آئی ہے،قطری خصوصی نمائندےنےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ پہنے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو، عذراپیچوہو، شرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے جبکہ سندھ کابینہ کے ارکان بھی مزار قائد پر موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ ایرانی صدر کی اہلیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

ایرانی صدر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کریں گے، بدھ کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
 بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll