جی این این سوشل

تفریح

بالی ووڈ میں آئٹم گرل کا رول ادا کرنا چاہتی ہوں، گریس روڈیس

برطانیہ : فلم سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی سے فیم حاصل کرنے والی برطانوی اداکارہ ، ڈانسر اور پوپ سنگر گریس روڈیس نے بالی ووڈ فلموں میں آئٹم گرل کا رول ادا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرن جوہر اور فرح خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بالی ووڈ میں آئٹم گرل کا رول ادا کرنا چاہتی ہوں، گریس روڈیس
بالی ووڈ میں آئٹم گرل کا رول ادا کرنا چاہتی ہوں، گریس روڈیس

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ گریس روڈیس نےسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں بالی ووڈ میں اپنے پہلے تجربہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا بالی ووڈ تجربہ تھا اور ریمو کے ساتھ کام کرنا خود میں ایک بڑی بات تھی ۔ گریس روڈیس کو دھرمیش کے ساتھ ڈانسر کے طور پر سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں دیکھا گیا تھا ، وہ ہندوستانی فلموں کے بارے میں جذباتی ہیں اور بالی ووڈ میں پہلی مرتبہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں اور آئٹم نمبر کرنا چاہتی ہیں ۔

وہ  کہتی ہیں کہ میں حقیقت میں کھلے ذہن کی ہوں ، کیونکہ میں نے کارکردگی کے سبھی شعبوں میں پیشہ وارانہ ٹریننگ لی ہے ۔ حقیقت میں اس کی کوئی حد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فنکارہ ہوں ، میں گاتی ہوں ، ڈانس کرتی ہوں اور اداکاری کرتی ہوں ، اس لئے میں تینوں کو کرنا چاہتی ہوں ۔

گریس روڈیس کہتی ہیں کہ میں نے اب تک جن مردوں کو دیکھا ہے ، ان میں ٹائیگر شراف ایک اچھے ڈانسر ہیں اور رنویر سنگھ ایک پاور ہاوس بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کترینہ کیف ، نورا فتیحی اور جیکلین فرنانڈیز سمیت بھوشن کمار ، کرنل جوہر اور فرح خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ۔

 گریس روڈیس کا کہنا ہے کہ ایسے کئی اداکار اور اداکارائیں ہیں ، جن کے ساتھ کام کرنا مجھے اچھا لگے گا ۔ وہ ممکنہ ایک کا نام نہیں لے سکتیں ۔ انہوں نے گرو رندھاوا اور اریجیت سنگھ کو ہندوستان کے کچھ بڑے سنگروں میں سے ایک بتایا ۔

 

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جواب جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نےسماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی نے سوال کیا کہ ہم نے آخری حکم نامے میں کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مناسب جواب جمع کرائیں، آپ نے کیا جواب جمع کروایا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مزارقائد کے سامنے گراؤنڈ کی اجازت مزار قائد انتظامیہ اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شائد غلط تشریح کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے ڈی سی صاحب فیصلہ کریں، آپ کو اندازہ ہے کہ کس قدر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ گراؤنڈ میں پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی اور دیگر کے جلسے ہوتے رہے ہیں، یا تو ماضی میں غلط فیصلے ہوئے یا پھر اب غلط تشریح کی جارہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اس جگہ سے کوئی لینا دینا نہیں وفاق یا پھر مزارانتظامیہ اس معاملے پر اجازت دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے انکا جواب آنے کے بعد ہم اجازت فیصلہ کریں گے، ہم نےوفاق، مزار انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے 21 تاریخ پھر 26 اور اب 28 تاریخ جلسہ کی تاریخ رکھی لیکن انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والےخوف کا شکار ہیں، ہم نے آئینی طریقہ اپنایا ہے جلسے کی اجازت مانگی ہے، ابھی جلسہ کا معاملہ فائنل نہیں کیا ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑشروع کردی جب کہ پنجاب میں محسن نقوی جو کررہا ہے مراد علی شاہ وہی سندھ میں کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کو آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کو  آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا، سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈشوزپر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی کا حب بنانا چاہتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلے آئی ٹی سٹی میں 16 چینی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا، چین کی 8 کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مریم نواز نے  آئی ٹی سٹی کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیدی ، انہوں نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بزنس کال سنٹرزکے لئے دو ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll