Live with Dr. Shahid Masood | GNN | 22 November 2021
87807 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز
فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے
اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔
قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔
لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔
تجارت
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا
اسلام آباد: اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
فروری میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 73.9 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالرتھا۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات
ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمر ایوب عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
منگولیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن کی رقم سے لگژری اپارٹمنٹس خریدنے کا الزام
-
دنیا 2 دن پہلے
متحدہ عرب امارات ، ایشیائی کو گمنام پیغام پرعمل کرنے پر جرمانے اور ملک بدری کی سزا
-
کھیل ایک دن پہلے
بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے مستعفی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا اچانک یوٹیلٹی سٹور کا دورہ