Khabar Hai | Arif Hameed Bhatti | Saeed Qazi | Tahir Malik | GNN
18730 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان
اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟
پاکستان
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔
پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290،
ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔
پاکستان
قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
ایف سی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔
انہوں نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمر ایوب عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
منگولیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن کی رقم سے لگژری اپارٹمنٹس خریدنے کا الزام
-
پاکستان 2 دن پہلے
عیدالفطر کی تعطیلات چھ دن تک جاری رہنے کی توقع ہے
-
کھیل ایک دن پہلے
بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے، عطاءاللہ تارڑ