ڈالر کی اونچی اڑان ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر | News Headlines | 02 PM | 02 Feb 2023 | GNN
2310 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
تجارت
وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات
بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا
اسلام آباد : وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔
انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔
بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔
کھیل
محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے
لاہور: وکٹ کیپر محمد رضوان اور بلے باز محمد عرفان خان طبی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات اور ہفتہ کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے۔
پیشرفت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے T20I میچ سے پہلے ہوئی ہے، جو جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔
ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود دونوں ٹیمیں آنے والے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہیں گی۔
تجارت
تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ
بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز
معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔
عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔
تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پرویز الہی اور مونس الہی کو ضمنی الیکشن میں شکست
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان
-
کھیل 2 دن پہلے
محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ، سیریز سے باہر
-
علاقائی 2 دن پہلے
ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو فارم 47 جاری
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی