جی این این سوشل

View Point | Faisal Ch | Imran Yaqub Khan | Samina Pasha | 26 November 2022 | GNN | Imran Khan

13573 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا 28ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خصوصی پیغام

28 برسوں کے دوران ربّ ذوالجلال کی مدد اور نصرت ہمارے شاملِ حال رہی اور ہمارا پیغام ملک کے کونے کونے تک پھیلا، عمران خان

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا 28ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ  یومِ تاسیس کے موقع پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا اور ربّ العزّت کا شکر ادا کرتا ہوں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کے ان 28 برسوں کے دوران ربّ ذوالجلال کی مدد اور نصرت ہمارے شاملِ حال رہی اور ہمارا پیغام ملک کے کونے کونے تک پھیلا، اقبال کے تصوّرات اور مملکتِ خداداد پاکستان کے حوالے سے قائداعظم کا ویژن روزِ اوّل سے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہے۔

اہوں نے کہا کہ انصاف، انسانیت اور خودداری کے آفاقی ایجنڈے کے ساتھ شروع کیا جانے والا سیاسی سفر نشیب و فراز سے گزرتا ہوا آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور قوم کی حقیقی آزادی کی منزل کے قریب تر آن پہنچا ہے، پی ٹی آئی کا 28برسوں پر محیط یہ سیاسی سفر ان آزمائشوں اور امتحانوں کا خلاصہ ہے جس کی نظیر ملکی سیاست میں نایاب ہے،

عمران خان نے مزید کہ اکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بالخصوص دستور و قانون کے پرخچے اڑا کر، اداروں کو تباہی کے گھاٹ اتار اور جمہوریت کا جنازہ نکال کر تحریک انصاف کو مٹانے کی وحشیانہ کوشش کی، قوم کے ہر طبقے خصوصاً نوجوانوں اور خواتین نے پی ٹی آئی کے نظریے کی پاسبانی کی اور جبر کے زور پر قوم پر ابدی غلامی مسلّط کرنے کی کوششوں کو اپنی ہمّت و استقامت سے ناکام بنایا۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی حقیقی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کا دست و بازو بننے کی پاداش میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان اور ووٹرز خصوصاً اپنے شہداء اور باہمت اسیران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں طور پر مقبول سیاسی قوت اور قوم کی امنگوں کی امین ہے، اپنی جماعت کے یومِ تاسیس کے موقع پر قوم سے اپنے عہد کا اعادہ کرتا ہوں کہ کبھی غلامی قبول کروں گا نہ اپنی قوم کو اللہ کے علاوہ کسی اور کے سامنے جھکنے دوں گا، پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بقا و فروغ میں پنہاں ہے،

ان کے حصول کی اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، کارکنان اپنی صفوں میں یکسوئی اور اتحاد کا بدرجہ اتم اہتمام کریں اور ملک کو دستوری بےراہ روی اور لاقانونیت کے شکنجے سے آزاد کروانے کی جدوجہد کے فیصلہ کن مرحلے کیلئے کمربستہ ہوں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی

وزیر اعظم کی پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں سے پاکستان کی ترقی میں مدد مانگ لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں سے مدد مانگی اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے نجکاری کو شفاف بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی دینا ہے۔ پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ اسے آگے لے جانا ہے. غربت کی لکیر کو توڑنا ہے، قرضوں کے پہاڑ ہیں اور ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

دوسری جانب معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیراعظم کو بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر کرنے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے بات کرنے کی تجویز پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 554 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔سٹاک مارکیٹ  100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 554 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر 278.39 سے کم ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی۔

گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll