عمران خان کا بڑا اعلان | News Headlines | 3 PM | 05 Feb 2023 | GNN
24668 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا
پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے
لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔
ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔
969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔
پاکستان
بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ
اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے
اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین سے آئی ہوئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی قومی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔
وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانہیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا ۔
پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا
وفاقی وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں امن وامان کی بحالی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کی لازوال قربانیاں کوسراہا ہے ۔
انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر فرنٹیئرکانسٹیبلری کے شہداکو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا، بعد میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور شجر کاری مہم کے تحت ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگایا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈور سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تار نصب کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
فل کورٹ اجلاس میں نئی پیش رفت
-
پاکستان 2 دن پہلے
سینیٹ الیکشن، پنجاب سے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری