جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جب کہ آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ۔ 

آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔ اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل ِتجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا، ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنجاب حکومت کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں کمی

پنجاب حکومت کے مطابق گھی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہی کیا جائے گا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کےلیے فی کلو قیمت میں 15روپے کمی کردی۔ قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہی کیا جائے گا ۔ 

وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہرضروری اقدام کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین وناسپتی مینوفیکچرزایسوسی ایشن منیب منوں کی قیادت میں وفد نے وزیر صنعت چوہدری شافع حسین سے ملاقات کیں، گھی مینو فیکچرز نے وزیر صنعت صوبہ بھرمیں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کردی۔

چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت رمضان مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبی شجاع، عاشق حسین کرمانی اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنجاب اسمبلی میں آئندہ 3 ماہ کا بجٹ پیش کرد یا گیا

پنجاب کابینہ نے آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے اخراجات کی بھی منظوری دی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر خرانہ نے سالانہ بجٹ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی  ملک محمد احمد خاں کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد  ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں محمد  مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ پیش کیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 منظور کرلیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے آئندہ 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے اخراجات کی بھی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll