جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

امریکی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی پر بات چیت کے لئے رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے

فوری جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منیلا: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں اضافہ کرنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو فلپائن سے بتائی جہاں ان دنوں امریکی وزیر خارجہ دورہ پر پہنچے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے،بعد ازاں وہ جمعرات کو مصر جائیں گےاور مصری حکام سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ فوری جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو دیگر تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناتا ہے، غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی

زرتاج گل کے وکیل ایڈووکیٹ اسامہ طارق نے وکالت نامہ دستخط کےبغیرعدالت میں پیش کردیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی جہاں زرتاج گل کی جانب سےوکیل اسامہ طارق عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ اسامہ طارق نے وکالت نامہ دستخط کےبغیرعدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط کرنےاور فائل مکمل کرنےکی ہدایت کی۔

ایڈووکیٹ اسامہ طارق نےکہا کہ درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ اورایف آئی اےکو فریق بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات

ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی ایکسپورٹ کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا جس کے تحت خیر سگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان اور ایران کے عوام کا تاریخی رشتہ صدیوں پر محیط ہے، دو طرفہ تعلقات کو بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ 

ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاک ایران تعلقات بڑھانے کا ویژن قابل تعریف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll