جی این این سوشل

دنیا

ترک صدر نے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی

استنبول : ترک صدر اردوان نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترک صدر نے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی
ترک صدر نے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ترک صدر  رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ  جب تک  عالمی برداری اسرائیل کو سزا نہیں دیتی اس وقت تک فلسطینیوں کا  قتل عام جاری رہے گا۔انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا  پوپ فرانسس سے کہا کہ مسیحی دنیا اور عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پوپ کے پیغامات اہم ہیں۔

دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی  بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔رپورٹر ود آوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ  عالمی عدالت انصاف میڈیا دفاتر پر اسرائیلی بمباری کی بطور جنگی جرائم تفتیش کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے اسرائیل اور غزہ  کے درمیان جھڑپیں بندکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پوپ فرانسیس کا کہنا تھا  کہ حالیہ دنوں میں بچوں سمیت معصوم شہریوں  کی موت ناقابلِ قبول ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے ہیں ،  اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ جل رہا ہے۔ اتوار کودو  رہائشی عمارتوں  کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ،   حملوں میں کم ازکم   42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ملبے سے کئی بچوں کی لاشیں نکالنے کے لرزہ خیز مناظر سامنے آئے، ایک بچی 24 گھنٹوں بعد زندہ نکال لی گئی۔

پیرکے روز بھی اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری  کی گئی ،  یہ 2014 میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔

   حماس کے میڈیا گروپ  کے مطابق  ان حملوں میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پیر سے اب تک اسرائیل پر 3 ہزار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ راکٹ داغنے کی شرح 2006 میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور 2019 کی لڑائی سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب حماس کی جوابی گولہ باری کے نتیجے میں اسرائیل میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔الجزیرہ کے نامہ نگار ، جو براہ راست غزہ سے رپورٹنگ کررہے ہیں ، انہوں نے ابھی تک کسی بھی زمینی حملے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ تاہم  انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج سرحد پر بڑے پیمانے پر جمع ہورہی ہے۔ اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔

علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی قافلوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کربی نے کہا کہ امریکہ رفاح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن رفاح میں ایسے حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حماس کیلئے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مذاکرات کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

امداد کے بارے میں کربی نے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے۔ غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک نے جمعہ کو تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفاح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی طرف سے’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور(ڈی ای ایس اے)کی طرف سے جاری ’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، نیز اس سےپاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ممالک کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا، جو 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جولائی اور اگست 2023 کے دوران بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش خشک سالی سے متاثر ہوئے،جبکہ پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll