جی این این سوشل

تفریح

پاکستانی معروف اداکارہ ازدواجی بندھن میں بند گئیں

لاہور: اداکارہ غنا علی نے عید کی تعطیلات کے دوران زندگی کے نئے سفرکاآغازکردیاہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی معروف اداکارہ ازدواجی بندھن میں بند گئ
پاکستانی معروف اداکارہ ازدواجی بندھن میں بند گئ

تفصیلات کے مطابق غنا نے گزشتہ روز انسٹاگرام فالوورز کیلئے اپنی مہندی کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی نارنجی لباس اور بالوں میں گیندے کا پھول لگائے مہندی لگواتے تصویر شیئرکی اورکیپشن میں لکھا الحمد اللہ، نئی شروعات ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by GHANA ALI RAZA👸🏻 (@ghanaaliofficial)

گو غنا کی جانب سے فی الحال نکاح کی تصاویرشیئرنہیں کی گئیں تاہم انٹرٹینمنٹ انسٹاپیج لالی ووڈولوجی کی پوسٹ میں غنا کو اس موقع پراپنے شریک حیات کی جانب سے دیکھا جاسکتاہے۔دلہن بنی غنا نے سرمئی لہنگا جبکہ ان کے شوہرنے سیاہ کرتا شلوارزیب تن کررکھا ہے۔

فی الحال غنا کی جانب سے یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ انہوں نے کسے اپنا شریک حیات منتخب کیا ہے۔غنا سن یارا،کبھی بینڈ کبھی باجا، عشقاوے، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، سراب سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ فلم مان جاوجا، کاف کنگنا اور رنگریزہ بھی غنا کے کریڈٹ پرہیں۔

پاکستان

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور ضروری قانون سازی کے ذریعے محصولات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہ آج لاہور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ریونیو کی وصولی میں قابل تعریف خدمات سرانجام دیں۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں کہ صرف قابل اور محنتی افسران کو ہی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج ہے اور منصفانہ اور قابل افسران کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔


شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کا اپنا وعدہ پورا کیا اور نااہل افسران اور کرپشن میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سے متعلق 2700 ارب روپے کے دعوے مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور اس حوالے سے ایک قانون بنایا گیا ہے تاکہ ایسے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہترین کارکردگی پر قابل افسران میں شیلڈز تقسیم کیں ، انہوں نے محنتی افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ صنعتی اور کمرشل بجلی اور گیس کے کنکشنز میں سے صرف دو لاکھ سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صادق خان تیسری بار لندن کے میئر منتخب

صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صادق خان تیسری بار لندن کے میئر منتخب

برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان گزشتہ روزکنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو شکست دے کر تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جبکہ ہال کو آٹھ لاکھ 13 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے۔

جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 102 نے جمعے کی رات اپنے مکمل نتائج کا اعلان کیا۔کنزرویٹو پارٹی کے چار سو سے زیادہ کونسلروں کو شکست ہوئی۔ پارٹی کو 10 کونسلوں میں شکست ہوئی۔

صادق خان نے اس تاریخی فتح کے لیے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ صادق خان نے 2005 میں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا رکن بننے سے قبل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انسانی حقوق کے ایک وکیل کے طور پر کیا تھا 2016 میں پہلی بار منتخب ہونے والے صادق خان کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور 2000 میں لندن کے میئر کا عہدہ تخلیق ہونے کے بعد سے وہ تین مرتبہ میئر بننے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll