جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں "ایکس" کی فوری بحالی کا مطالبہ

ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان  میں "ایکس" کی  فوری بحالی کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فوری بحال کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کو متاثر کرتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (اپی ٹی اے) خاموش ہے، جس پر تشویش ہے۔

ایمنسٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرنے والے فیصلوں پر شفاف کام کیا جائے۔

پاکستان

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بیان کے مطاق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے حوالے سے اعلی ٰسطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کواین اے وی ٹی ٹی سی کے پاکستان میں افرادی قوت کی تکنیکی و فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کے بارے بتایا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی رواں برس 60 ہزار افراد کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تکنیکی و فنی تربیت کیلئے نہ صرف بیرونِ ممالک سے روزگار کے مواقع اور درکار ہنر کی معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مقامی صنعت سے بھی اس حوالے سے افرادی قوت کی کھپت کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی نے تکنیکی اور فنی تربیت کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے شہرت یافتہ اداروں سے طلباء و طالبات کی سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے عین مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے نہ صرف وفاقی سطح پر کوٹہ مختص کیا گیا ہے بلکہ ان کی خصوصی تربیت کیلئے علیحدہ پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کا آغاز رواں برس جون میں ہو جائے گا۔ اجلاس کو وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اصلاحات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے این اے وی ٹی ٹی سی اور وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کی اصلاحات پر فوری سفارشات مرتب کرنے کیلئے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی

ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر بتایاگیا کہ پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی ۔

فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ2018 میں آئر لینڈ گئے تھے اور ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کی تھی۔ امید ہے انہیں جلد ویزہ مل جائے گا۔

پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈبلن میں جمعے کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22  سے30  مئی تک ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےپاکستان میں ترکمانستان کےسفیرعطاجان نورلیوپچ مولاموف نےملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ  کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئروزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دی گئی۔ ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے۔ پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll