جی این این سوشل

پاکستان

ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس  نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان سے مشاورت بھی کی جس کے بعد فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی کینیڈا کو شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی  کینیڈا کو  شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی۔ 

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو  شکست دی۔ 

پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمٰن کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم کینیڈا نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے 2 فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی برتری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لے لیا، جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر محمود کے ذریعہ کھیل کے 28ویں اور 29ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ 

ہاف ٹیم کے بعد پاکستان ٹیم کے تجربہ کار گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے پاکستان کی گول پوسٹ پر پوزیشن سنبھالی، تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44ویں منٹ میں رانا وحید اشرف اور 45ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔

 کینیڈا کی جانب سے کھیل کے45ویں منٹ میں کھلاڑی سین ڈیوس نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ کینیڈا کی جانب سے کھیل کے 50ویں منٹ میں اووجوت بٹر نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کے گول خسارے کو کم کیا، تاہم جیت کا پلڑہ پاکستان کے حق میں رہا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کےعہدیدار نےبتایا کہ امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی۔

بائیڈن انتظامیہ نے اپریل میں اسرائیل کو عسکری امداد کی ترسیل کا جائزہ لینا شروع کیا تھا جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود رفح میں زمینی کارروائی کرنے کے قریب تھی

رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور مستقبل میں یہ کھیپ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔امریکی محکمہ خارجہ اپنے طور پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن کٹس کی اسرائیل کو منتقلی کی منظوری دی جائے۔

دوسری جانب بدھ کی صبح اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ میں دیگر علاقوں بالخصوص رفح کے ارد گرد بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll