جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

سولر پینل کی قیمتیں اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں

اس وقت مارکیٹ میں سات سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 200,000 روپے تک گر گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سولر پینل کی قیمتیں اب تک کی کم ترین سطح پر ہیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سولر پینل کی قیمتیں ہر وقت کی کم ترین سطح پر سولر پینل کی قیمتیں ہر وقت کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سولر پینلز کی قیمتیں اس قدر کم ہو گئی ہیں کہ انہیں ہالینڈ اور جرمنی میں باغ کی باڑ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے اپنی چھتوں پر لگانے کے بجائے باغ کی باڑ بنانے کے لیے سولر پینلز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

عام طور پر سولر پینلز کا فائدہ چھت پر نصب کرنے میں ہوتا ہے لیکن ان یورپی ممالک میں پینل لگانے کے لیے مزدوروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ لوگ باڑ لگانے کے لیے سولر پینلز کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی کم قیمتوں کی وجہ عالمی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کی جانب سے سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی پیداوار ہے۔ مارکیٹ پر چین کی گرفت بہت زیادہ سولر پینلز کی سپلائی کی وجہ سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کا امریکی اور یورپی مینوفیکچررز مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا اندازہ ہے کہ اس سال کے آخر تک عالمی سولر پینل کی سپلائی 1,100 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی، یا موجودہ طلب سے تین گنا زیادہ۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ 2023 میں اسپاٹ مارکیٹ پر قیمتیں پہلے ہی نصف تک گر چکی ہیں اور 2028 تک ان میں مزید 40 فیصد کمی متوقع ہے۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےپاکستان میں ترکمانستان کےسفیرعطاجان نورلیوپچ مولاموف نےملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ  کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئروزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دی گئی۔ ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے۔ پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll