جی این این سوشل

دنیا

نائیجیریا میں مسلح افراد کا دیہاتیوں پر حملہ ، 21ہلاک

حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائیجیریا میں مسلح افراد کا دیہاتیوں پر حملہ ، 21ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابوجا: نائیجیریا کی ریاست کوگی میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 21 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق کوگی کے اومالا لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیئرمین ایڈیبو امیہ مارک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ فلانی چرواہوں کی طرف سے انتقامی کارروائی تھی جب تین دن قبل دیہاتیوں نے ان کے 6 ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں کسانوں اور چراگاہوں کے درمیان تشدد تیزی سے عام ہو گیا ہے۔

کیونکہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے کھیتی باڑی کے لیے وقف علاقے میں توسیع ہوتی ہے، جس سے خانہ بدوشوں کے مویشیوں کے ریوڑ کے لیے کھلی چراگاہ کے لیے کم زمین دستیاب ہوتی ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد تھی اور انہوں نے 45 منٹ تک مسلسل فائرنگ کر کے قتل عام کیا ہے۔

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون کی لیڈز میں ملاقات

مینز کرکٹ ٹیم کا خواتین کو دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بابر الیون  کی لیڈز میں ملاقات

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ ویمن کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 پاکستان ویمنز کرکٹرز نے لیڈز میں پاکستان مینز ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔کپتان بابراعظم، سینئر منیجر وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا حوصلہ بڑھایا اور دورہ انگلینڈ میں بقیہ میچز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی کو لیڈز میں کرے گی۔یہ ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ اس کے اختتام کے صرف 2 دن بعد ہی امریکا میں ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔ اس دوران انگلینڈ کو گروپ بی میں آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll