جی این این سوشل

تفریح

فلم ہیرامنڈی: فردین خان کی 14 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی سیریز کے ساتھ واپسی

فردین خان ہیرامنڈی میں ولی محمد کا کردار ادا کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلم ہیرامنڈی: فردین خان کی 14 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی سیریز کے ساتھ واپسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہیرامنڈی: فردین خان کی 14 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی سیریز کے ساتھ واپسی کررہے ہیں۔

ہیرمندی نے سیریز کے اہم مرد کرداروں کو متعارف کرایا، جس میں فردین خان، شیکھر سمن، ادھیان سمن اور طحہٰ شاہ شامل ہیں۔

ہیرامنڈی کے ساتھ OTT میں سنجے لیلا بھنسالی کی آمد، ڈائمنڈ بازار کا بے صبری سے انتظار ہے، منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل کے ساتھ، جوڑ توڑ کاسٹ نے پہلے ہی شو کے بارے میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

اب، میکرز نے نئے پوسٹرز کے ساتھ ان مردوں کا انکشاف کیا ہے جو کاسٹ کا حصہ بھی ہوں گے، فردین خان ہیرامنڈی میں ولی محمد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو، بھنسالی پروڈکشن نے کاسٹ میں نئے اضافے کو متعارف کرانے کے لیے چار نئے کرداروں کے پوسٹرز کی نقاب کشائی کی۔ فردین خان ہیرامنڈی کے ساتھ 14 سال بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

نئے پوسٹر میں اداکار کو ایک ریگل اوتار میں دیکھا گیا، وہ ایک صوفے پر جھک رہے تھے جس کے سامنے زیورات سے بھری ٹرے پھیلی ہوئی تھی۔

پاکستان

ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی کال پر وکلاء کی ہڑتال

لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت ، وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی کال پر وکلاء کی ہڑتال

لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشنز کی کال پر آج ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء پر تشدد کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے سٹی کورٹ میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر تالے ڈال دیئے، کورٹ کے اندر تمام دکانیں، کیفے ٹیریا بند ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گوجرانوالہ سمیت پنجاب کی دیگر بار میں بھی ہڑتال جاری ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ پر تشدد، آنسو گیس اور شیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پولیس نے کسی بھی قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن پہنچا دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سول کورٹ کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے مشتعل وکلاء کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور متعدد وکلاء کو حراست میں بھی لیا گیا۔

واضح  رہے کہ پولیس کے تشدد اور احتجاجی وکلاء کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll