جی این این سوشل

تفریح

شاہ رخ خان کی اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد

میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر منت کے باہر ہزاروں مداح عید کی مبارکباد دینے جمع ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ رخ خان کی  اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی عید پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر منت کے باہرعید کی مبارک باد دینے جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے بھی حسب روایت اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فینز کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک باد کہا۔ شاہ رخ خان اور ان ابرام خان نے سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہن رکھا تھا۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر فینز سے ملاقات کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو عید کی مبارک باد۔ میرے دن کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت، خوشی اور خوشحالی سے نوازے۔

شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


 

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسی سال بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll