جی این این سوشل

پاکستان

9 مئی سانحہ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت کا عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 مئی سانحہ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔

علاقائی

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے سکولوں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 14 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند دنوں  میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا ابتدائی شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں بہت انتہاء اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے تعطیلات کے حوالے سے جلد اعلان پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجاب سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll