جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی نے  غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان کرکٹ بورڈ میں غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا، کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ ذکاء اشرف نے بنائی تھی۔ 

پی سی بی کی ویب سائٹ پر اب صرف دو کمیٹیاں موجود ہیں، کمیٹیوں میں سینئر جونیئر قومی سلیکشن کمیٹی، ویمن نیشنل سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بنائی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا ممبر اور عثمان تسلیم سیکرٹری تھے۔

محمد حفیظ کمیٹی کی سفارشات کو اہمیت نہ دینے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کا ایشیا کپ کے بعد اور ورلڈکپ سے پہلے آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جبکہ مصباح الحق بھی ٹی وی شو سے منسلک ہونے پر کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔

ذکاء اشرف نے کپتان اور کوچز کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کیا تھا۔

پاکستان

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کےمابین مشق انسپائرڈیونین کاانعقاد

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقادکیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 2 ہزار 620روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll