جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کےعہدیدار نےبتایا کہ امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی۔

بائیڈن انتظامیہ نے اپریل میں اسرائیل کو عسکری امداد کی ترسیل کا جائزہ لینا شروع کیا تھا جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود رفح میں زمینی کارروائی کرنے کے قریب تھی

رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور مستقبل میں یہ کھیپ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔امریکی محکمہ خارجہ اپنے طور پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن کٹس کی اسرائیل کو منتقلی کی منظوری دی جائے۔

دوسری جانب بدھ کی صبح اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ میں دیگر علاقوں بالخصوص رفح کے ارد گرد بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll