جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد  جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 کوئٹہ : چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رنگین چوک پر کمرے کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کلی ٹاکی، رحمان کہول روڈ، بائی پاس، نیو آبادی ، گلدار باغیچہ ، محمود آباد اور روغانی میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش سے چمن میں ریلوے ٹریک، سینہ روڈ سمیت رابطہ سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں ، ایف سی قلعہ ، پاڈو کاریز ڈیم ، نادرا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ سال 2024 اور 2025 میں پوری دنیا میں بارشوں کے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور دبئی میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پاکستان

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

وزراعظم نے پیکا ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی بھی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پرپیکا2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پیکا ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تجویزشدہ پیکا بل کابینہ کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفت وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر انہوں نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وعدہ ہے ارض پاک ،عظیم شہداء، اُن کے ورثا ءاور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے، خواجہ آصف

معافی مانگنا یا نہ مانگنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے،وفاقی وزیر وفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معافی مانگنا یا نہ مانگنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان پر بھی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واشگاف الفاظ میں کہا کہ جو لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں،افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداء کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll