جی این این سوشل

پاکستان

بشری بی بی کو زہر دینے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ، عظمی بخاری

رپورٹس میں معتدل معدے کی تشخیص کی گئی ہے جب کہ بشریٰ بی بی نے اپنے خون کے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے دینا مناسب نہیں سمجھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشری بی بی کو زہر دینے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ، عظمی بخاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ 3 ہفتوں سے زہر دینے کا شور مچا رہی تھی جب کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کو کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس میں معتدل معدے کی تشخیص کی گئی ہے جب کہ بشریٰ بی بی نے اپنے خون کے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے دینا مناسب نہیں سمجھا۔


وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ یہ وہی زہر ہے جس کے لیے خیبرپختونخوا حکومت تین دن سے الزامات لگا رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی بڑی بدقسمتی ہے کہ وہ جو بھی پروپیگنڈہ کرتے ہیں، ان کا پروپیگنڈہ فوراً بے نقاب ہو جاتا ہے۔

جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈہ اور مظلومیت کے کارڈ زیادہ دیر تک کارگر ثابت نہیں ہوتے۔

پاکستان

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر انہوں نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وعدہ ہے ارض پاک ،عظیم شہداء، اُن کے ورثا ءاور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دیناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،7افراد قتل

واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب پیش آیا ، تمام جاں بحق و زخمی افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،7افراد قتل

گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور 7 افراد کو قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایس پی گوادر کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے۔

گوادر پولیس حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll