جی این این سوشل

علاقائی

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

پنجاب حکومت نےعلی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

پنجاب حکومت نےعلی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران و جوانوں نے دلجمعی سے فرائض سرانجام دیئے،پولیس افسران و جوانوں سے ملنے والی محبت پر مشکور ہوں۔

پولیس افسران کےمطابق سید علی ناصر رضوی نےSIPS کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن سمیت پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں بنیادی کردار ادا کیا، لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی سید علی ناصر رضوی کو سب سے آگے پایا۔

سی پی او ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور اسلام آباد آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

پاکستان

ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی کال پر وکلاء کی ہڑتال

لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت ، وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی کال پر وکلاء کی ہڑتال

لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشنز کی کال پر آج ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء پر تشدد کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے سٹی کورٹ میں داخل ہونے والے تمام دروازوں پر تالے ڈال دیئے، کورٹ کے اندر تمام دکانیں، کیفے ٹیریا بند ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گوجرانوالہ سمیت پنجاب کی دیگر بار میں بھی ہڑتال جاری ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ پر تشدد، آنسو گیس اور شیلنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پولیس نے کسی بھی قسم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن پہنچا دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سول کورٹ کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے مشتعل وکلاء کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور متعدد وکلاء کو حراست میں بھی لیا گیا۔

واضح  رہے کہ پولیس کے تشدد اور احتجاجی وکلاء کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

کئی پروازوں کا لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی ، لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا۔ آگ سے امیگریشن ہال میں دھواں جمع ہونے سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آ لگے کے باعث امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور لاہور سے حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

علاوہ ازیں لاہور سے اندرون و بیرون ملک آپریٹ ہونے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں بعدلگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll