جی این این سوشل

دنیا

بائیڈن کی غزہ پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں،امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بائیڈن کی غزہ پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا نے اپنے سوشل میڈیا (لنکڈ اِن ) پیج پر لکھا کہ امریکہ کی غزہ پالیسی کی مخالفت میں 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد استعفیٰ دیا، اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہالا رہررِٹ کے بائیو پیج کے مطابق وہ سفارتکاری اور مواصلات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رکاوٹوں کو توڑنے کے بارے میں پرجوش ہے۔

ہالا امریکی سفارت کاروں کے اس سلسلے میں تازہ ترین ہیں جو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 

خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ ’’دبئی ریجنل میڈیا ہب‘‘ کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔

یاد رہے اسرائیلی فوجی مہم 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس نے سات اکتوبر کو اس حملے میں 1200 کے قریب اسرائیلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ اسی دن سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کررکھی ہے۔ صہیونی فوج کی جارحیت کو 202 دن گزر چکے ہیں۔ ان 202 دنوں میں اسرائیلی فوج نے تاریخ کی ہولناک بربریت میں اب تک 34305 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ مزید 2000 سے زیادہ شہدا اس کے علاوہ ہیں جن کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے ہیں۔

قبل ازیں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر جوش پال اکتوبر میں مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے موجودہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع  ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کیس  کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

 ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیس کوئٹہ چودہ گلگت اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جزوی طورپرابرآلود اور خشک رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll