جی این این سوشل

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پاکستان

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں، بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان علما کونسل کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان علما کونسل  کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علما کونسل نے ملک میں سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے ایک جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج(منگل) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی اور مذہبی دھڑوں میں اخلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو عالمی امن کے تحفظ، غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر پر فعال موقف اختیار کرنا چاہیے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر  برادشت نہیں کروں گی ، مریم نواز


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس  میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll