جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

جنوبی بھارت کے اداکار فہد فاصل نے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ 
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فہد کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، مجھے ایماندار ہونا ہے، میں یہاں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ کسی چیز کےلیے بدتہذیبی نہیں ہے۔  میرا نہیں خیال کہ لوگ مجھ سے فلم پشپا کےلیے کسی جادو کی امید لگاتے ہیں۔ یہ (پشپا) خالصتاً شراکت داری ہے۔ لہٰذا یہاں میرا کام ہے جو واضح ہے۔  
فہد فاصل کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی امیدیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ میں اور میرے کئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ وکی کوشل اس دہائی کی بہترین دریافت ہیں، راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں۔ لہٰذا میں نہیں جانتا کہ وہ (مداح) مجھ میں کیا دیکھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، ترجمان اسلام آباد پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll