جی این این سوشل

علاقائی

تحریک انصاف کی ریلی ، اسلام آبا د میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف  کی ریلی ، اسلام آبا د  میں دفعہ 144 نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے  آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذالعمل کردی گئی ہے ۔ 

 تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر  ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

پاکستان

مشاہد حسین سید کا ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جتنے بھی سیای قیدی ہیں ان کو کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی رہائی ملنی چاہیے، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشاہد حسین سید کا  ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کونسل آف فارن افیئرز کے زیر اہتمام پاکستان افریقہ تعلقات پر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی سیاسی قیدیوں کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے۔

ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت ہم کچھ کرنہیں پاتے، اب ہمیں رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا افریقہ کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے۔ تعلقات صرف وزارت خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہیے بلکہ کاروبا کو بھی فروغ دینا چاہیے، پاکستان نے کینیا میں تنزانیہ اور یوگنڈا کے مختلف حصوں میں کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 90 سال قبل علامہ اقبال نے مغربی بالادستی ختم ہونے کی پیشگوئی کی تھیم قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے۔ ون مین شو کا دعویٰ کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں چاہے وہ فوجی ہو یا سویلین ہو۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ کہنا چھوڑدیں کہ امریکا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیا کہے گا، امید ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، ہم 23 بار تو جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلے کا حل پاکستان کے اندر ہے، پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، سعودی عرب، چین، کویت، عمان والے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا، اسی وجہ سے معاشی عدم استحکام ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین کے حوالے سے پالیسیز غلط ہیں، صدر جوبائیڈن کو فلسطین کے جرم میں شامل ہونے پر سزا ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

2300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فو تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll