جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاقائی

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گز شتہ روز دادو،مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چاند کے مدار میں پہنچے گا

’آئی کیوب قمر ‘سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان چاند کے مدار میں داخل ہو جائے گا

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا۔

پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی کی راہ پر گامزن ہے، آئی کیوب قمر کو آج چاند کے گرد مقررہ مدار میں چھوڑا جائے گا۔

آئی کیوب قمر چانگ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان چاند کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر قمر الاسلام  آئی کیو قمر کو چاند پر بھیجنے کے وقت سے ہی چین میں موجود ہیں ۔ اب ڈاکٹر خرم خورشید بھی گزشتہ رات چین چلے گئے۔

آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ سے پہلے ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے، چانگ ای 6 مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔

جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاء کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاء کو گرفتار بھی کیا، وکلاء نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او اختر زخمی ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا رستہ بند کر دیا۔ خیال رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کےمقدمات کےخلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہےہیں۔

وکلاء مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll