جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنا ہو گی، شیزا فاطمہ خواجہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے طرزِ حکمرانی میں بہتری و شفافیت ممکن ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنا ہو گی، شیزا فاطمہ خواجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سائبر سکیورٹی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے موثر کردار کی اہمیت کے پیش نظر شعبہ جات میں صلاحیت میں اضافہ ممکن ہے۔

اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ”پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے مشکلات و مواقع“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ جدید ڈیٹا سے نئی نسل کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو جدید فنی تربیت نصاب کے ذریعے دی جائے تاہم نصاب تعلیم اور نظام تعلیم میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال سے نظام حکمرانی میں بہتری اور شفافیت لائی جا سکتی ہے ،حکومت عوام کو ہر ممکن سہولت اور پاکستان کی برق رفتار ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سینئر مشیر بریگیڈیئر (ر) محمد یاسین نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ ملک میں 25 فیصد سے زائد انٹر نیٹ صارفین 2023 ءمیں سنگین مشکلات کا شکار رہے جو کہ سائبر سیکورٹی سے متعلقہ ہیں، انٹر نیٹ صارفین کے لئے سائبر سیکورٹی جیسے معاملات میں تحفظ کا موثر نظام فوری واضح کرنے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر   نے  پاک فوج کے جوانوں اور  شہداء  کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll