جی این این سوشل

صحت

ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،قومی ادارہ صحت

وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے جینیاتی کلسٹر وائے بی تھری اے سے ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،قومی ادارہ صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک کے پانچ اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق 4سے 5 مارچ کے درمیان کراچی کیماڑی سے لئے گئے دو ماحولیاتی نمونوں اور حیدرآباد، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد سے لئے گئے سیوریج کے پانی کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ان نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے جینیاتی کلسٹر وائے بی تھری اے سے ہے، جو 2021 میں پاکستان سے ختم ہوگیا تھا، افغانستان میں رہا، اور جنوری 2023 میں سرحد پار سے ایک بار پھر پاکستان میں آگیا۔وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتی ہے،اس سے بچنے کا واحد طریقہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی متعدد خوراکیں پلانا ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ورکرز کے لئے اپنا دروازہ کھولیں اور بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل رکھیں تاکہ انفیکشن سے لڑنے کے لئے ان کی قوت مدافعت مضبوط رہے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، اپوزیشن لیڈر

ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں،  اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ پچھلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی قسم کی سودا بازی کرنے کیلئے تیارنہیں، آئین میں واضح ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا آئین وقانون کی بالادستی ہے، ہماری پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم نے ربڑ بلٹ، آنسو گیس کی شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک کیس ایکسرے مشین کی چوری کا بھی بنایا گیا، مجھ پر ایک کیس پرانی موٹرسائیکل چھیننے کا بھی بنایا گیا، قتل، اغوا اور دہشتگردی کے پرچے ہم پردرج کئے گئے، ہمارے میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا، ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر   نے  پاک فوج کے جوانوں اور  شہداء  کے اہلخانہ میں انعامات تقسیم کیے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات تقسیم کیے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کور میں اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر مہمان خصوصی تھے ۔

کورکمانڈ ر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 25 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 27 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 18 شہداء کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت سے نوازا ۔ تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران اور پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll