جی این این سوشل

تفریح

اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

معروف مزاحیہ تھیٹر اداکار مستانہ کا اصل نام مرتضیٰ حسن تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ مستانہ کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، مستانہ نے 4 دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک سٹیج اور ٹی وی پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔

شہنشاہ جگت ،معروف مزاحیہ تھیٹر اداکار مستانہ کا اصل نام مرتضیٰ حسن تھا، سال 1955ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے مستانہ نے لڑکپن میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور 4 دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک سٹیج اور ٹی وی پر اپنے فن کا جادو جگاتے رہے۔

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اسٹیج پر اداکاری کرنا بہت مشکل ہے، خاص طور پر مزاحیہ اداکاری تو بہت ہی مشکل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹیج فنکار جس قسم کی بھی اداکاری کرتے ہیں اس کا ردعمل فوری طور پر سامنے آجاتا ہے۔

مستانہ نے پنجابی اور اردو دونوں زبانوں کے ڈراموں میں کام کیا، انہیں فی البدیہہ مکالمے کی ادائیگی کا استاد کہا جاتا تھا، مستانہ کے کئی جملے آج بھی سنیں تو ہنسی پر قابو پانا ممکن نہیں رہتا۔

مستانہ نے لاہور میں 2 ہزار سے زائد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا جن میں "عاشقو غم نہ کرو"، "چن مکھناں"، "بڑا مزہ آئے گا"،" لاری اڈا"،" کوٹھا" اور" کون جیتا کون ہارا "جیسے ڈرامے قابل ذکر ہیں، مستانہ نے ٹی وی ڈرامہ سیریل "شب دیگ "میں انکل کیوں کا کردار ادا کیا جو بے حد مقبول ہوا۔

مستانہ جگر کے کینسر کے باعث 11 اپریل 2011ء کو بہاولپور میں انتقال کر گئے تھے۔  

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں  3.4 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کم ہو کر 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ  اپریل میں دیہی افراط زر میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll