جی این این سوشل

جرم

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

کسٹم اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور  راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں  سانحہ 9 مئی  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی میں  سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ یہ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے  پیش کی گئی ۔

قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے جب کہ اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی دلخراش دن ہے جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔

متن میں لکھا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی جب کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات کا حکم


لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم تباہ ہو گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر آگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اُنہوں نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کائونٹر کو فوری فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کروائیں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ ڈاکٹر اویس اور گینگ کے دیگر ارکان 5 سال سے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران  شمع ہسپتال ست  2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll