جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

تجارت

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر ہے

آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا، ذرائع وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر  ہے

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ اور قوم کو بتاؤ کہ کس نے عمران خان کو اغواء کیا، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہا جائے،ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہنا، حکومت ختم ہونے کے بعد لاکھوں لوگ عمران خان کی حمایت میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے نکلے

انہوں نے کہا کہ ہم نےملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے اور کنونشنز منعقد کئے مگر ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ ہم ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹارگٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ اور قوم کو بتاؤ کہ کس نے عمران خان کو اغواء کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمن نے مزید کہا کہ جو الزامات ہم پر لگائے گئے ان کو بھی مسترد کرتے ہیں اور جنہوں نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہاہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معافی آپ مانگیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہئے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث افرادکا احتساب ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس کے سپانسرز کون تھے اور کیا مقاصد تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابیسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں۔9 مئی کے تانے بانے 2013 سے شروع ہو ئے تھے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف تھا کہ نیا آرمی چیف ان کی مرضی سے لگے۔2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی اور اس ادارے کی تکریم پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہا تھا کہ اس کی تحقیقات 2014 تک جانی چاہیے، کیپٹن کرنل شیر خان کا تو کسی سے جھگڑا نہیں لیکن ان کے مجسمے پر ڈنڈے برسانے والے کون لوگ تھے؟۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن شہداءکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور ادارے لڑ رہے ہیں۔ شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll