Advertisement
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امجد پرویز نے کہا کہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست بھی دی ہے جس پر عدالت نےشہباز شریف اور حمزہ شہبازکو 28 جنوری تک عبوری ضمانت دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 21st 2022, 4:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور میں بینکنگ جرائم عدالت کےجج سردار طاہر صابر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہباز شریف کی علالت کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر معظم حبیب اور حمزہ شہباز اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم 24 جنوری تک چالان جمع کرا دیں گے،  اس پر عدالت نے کہا کہ چالان جمع ہونے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے پاس 4 روز کا وقت ہوگا، 28 جنوری کو ملزمان کو میرے پاس نہیں آنا، عدالت نے جب دائرہ اختیار کا فیصلہ کر دیا تو یہ کیس یہاں سننا بنتا ہی نہیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے ان  کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی کورونا مثبت رپورٹ بھی لف کی گئی۔ امجد پرویز نے کہا کہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست بھی دی ہے جس پر عدالت نےشہباز شریف اور حمزہ شہبازکو 28 جنوری تک عبوری ضمانت دے دی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 16 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement