کابل : حوس، لالچ اوراختیارات کی خاطرٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی کی دیواریں ہلنے لگیں، افغانستان میں ٹی ٹی پی مشکل میں آگئی، پیسہ اورٹی ٹی پی میں عہدوں کے حوالے سے مختلف گروہوں کی آپس میں شدید لڑائی شروع ہوگئی۔
حوس، لالچ اوراختیارات کی خاطرٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ مارا گیا، دہشتگرد رفیع اللہ نے اپنے کئی کوڈ نام رکھے ہوئے تھے، جن میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللہ شامل ہیں، رفیع اللہ این ڈی ایس ، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا تھا۔
دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ2011سے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اس کا کام تھا، کمانڈررفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بمباروں کو تیار کرنے اوراسلام آباد میں سرینہ ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا سہولت کار تھا، دہشت گرد رفیع اللہ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔
دہشتگرد کمانڈرمیجر نعیم، انسپکٹر کبیر، کچلاک کے باز محمد، ملک حاجی گلاب، کچلاک بینک ڈکیتی اور چمن میں ایف سی پر حملوں کا سرکردہ تھا، مختلف ڈاکٹروں کو اغواء کرنے اور اُن سے تاوان وصول کرنا، دہشتگرد رفیع اللہ کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا حصہ تھا۔

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق
- 17 گھنٹے قبل

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
- 13 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ
- 18 گھنٹے قبل

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا
- 15 گھنٹے قبل

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں
- 18 گھنٹے قبل

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ
- 18 گھنٹے قبل

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 12 گھنٹے قبل












