Advertisement
پاکستان

بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا، جس کے ثمرات ملازمین کو ملنے چاہیئے، وزیراعظم 

اسلام آباد : حکومت اور صنعتکاروں کا کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور  صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 3rd 2022, 2:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا، جس کے ثمرات ملازمین کو ملنے چاہیئے، وزیراعظم 

وزیر اعظم عمران خان کی معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے  اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ، جس میں  حکومت اور صنعتکاروں کا کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور  صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی اور اس کی وجہ سے عوام پر بوجھ کا احساس رکھتی ہے ، عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں، صنعتکار اور بزنس مین عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی پارٹی منشور میں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی شامل کی تھی جس کے ثمرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں،کاروبار دوست پالیسیوں  کی بدولت ملک کی دس بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا،حکومت نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات21 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں اور اگلے سال 26ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں ، پاکستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑا موٹر سائیکل بنانے والا ملک بن چکا ہے۔ ٹریکٹرز کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں 90فیصد پارٹس مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں  ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دفاعی پیداواراورانجینیرنگ کے شعبوں پر توجہ دی جائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کا پبلک اور پرائیویٹ  سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ملک کی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں  کے عملدرامد  میں پورا ساتھ دیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ  حکومت نے صنعتوں کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے لیے طویل المدت پالیسی پر عملدرآمد کر رہی ہے ،کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا جس کے ثمرات مزدور طبقے کو ملنے چاہییں،میں ان صنعتکاروں  اور تاجروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری استدعا پر ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  چین دورے سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت ضروری تھی ، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی ، برآمدات میں اضافہ کے لیے آئی ٹی، زراعت، لائیوسٹاک، مشینری، ٹیکسٹائل سیکٹرز میں بے تحاشہ مواقع موجود ہیں۔

صنعتکاروں نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی مکمل تائید کی اور منافع میں اضافہ کے ثمرات کو نچھلے طبقے تک منتقل کرنے کی حمایت کی، صنعتکاروں نے برآمدات بڑھانے، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور دورہ چین کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔

Advertisement
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

  • 21 گھنٹے قبل
لبنانی صدرجوزف عون نے نیتن یاہو سے براہِ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا

لبنانی صدرجوزف عون نے نیتن یاہو سے براہِ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کی باقر قالیباف سے ملاقات، مذاکرات اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل کی باقر قالیباف سے ملاقات، مذاکرات اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال

  • 19 گھنٹے قبل
راولا کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، بھارتی ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا خفیہ ایجنٹ گرفتار

راولا کوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، بھارتی ایجنسی ’را‘ کیلئے کام کرنے والا خفیہ ایجنٹ گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
وزیرِ اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی  تبادلۂ خیال

وزیرِ اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتفصیلی تبادلۂ خیال

  • 19 گھنٹے قبل
امریکا ایران مذاکرات کا مشن ،وزیرِ اعظم دوحہ پہنچ گئے،امیرِ قطر شیخ تمیم بن آلثانی سے ملاقات ہوگی

امریکا ایران مذاکرات کا مشن ،وزیرِ اعظم دوحہ پہنچ گئے،امیرِ قطر شیخ تمیم بن آلثانی سے ملاقات ہوگی

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان ترکیہ کے مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق’ جناح‘XIII کامیابی سے مکمل

پاکستان ترکیہ کے مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز مشق’ جناح‘XIII کامیابی سے مکمل

  • 20 گھنٹے قبل
اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں،پیٹ ہیگسیتھ 

اگر ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں کرنے کیلئے تیار ہیں،پیٹ ہیگسیتھ 

  • 16 گھنٹے قبل
تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچےبھی شامل، خواجہ عمران نذیر

تونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچےبھی شامل، خواجہ عمران نذیر

  • 16 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے اچھی خبر،مریم نواز نے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسز کی منظوری دے دی

شہریوں کیلئے اچھی خبر،مریم نواز نے مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسز کی منظوری دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
 مذاکرات صرف پاکستان میں ہی ہوں گے، کسی اور جگہ نہیں،ایران کا واضح پیغام 

 مذاکرات صرف پاکستان میں ہی ہوں گے، کسی اور جگہ نہیں،ایران کا واضح پیغام 

  • 18 گھنٹے قبل
امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، فی الحال حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ،دفتر خارجہ

امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع ہے، فی الحال حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ،دفتر خارجہ

  • 21 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement