اسلام آباد؛ بہارہ کہو کے علاقہ میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد: پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ سری چوک میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیات شروع کر دیں، لڑائی کا واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ،پولی کلینک ہسپتال کی ایمرجنسی کوعام لوگوں کیلئے بندکردیا گیا، پولیس کی بھاری نفری پولی کلینک کے باہر بھی تعینات کردی گئی ہے۔
تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو خود موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ۔آئی جی نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا، فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 14 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 9 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 12 hours ago









