راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجگور اور نوشکی آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر کے علاقے کو کلیئر کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات گئے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، اہلکاروں نے دونوں حملے ناکام بناتے ہوئے مسلح افراد کی پیش قدمی روک دی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ نوشکی میں جھڑپوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سیکیورٹی اہلکاروں اور افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔
یاد رہے کہ دو فروری کی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’فوری جواب‘ دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 21 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 16 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 39 minutes ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 21 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago



