اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ 3 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک 29 ہزار 516 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 684 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 7.45 فیصدرہی ۔
Statistics 7 Feb 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) February 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 44,779
Positive Cases: 3338
Positivity %: 7.45%
Deaths :38
Patients on Critical Care: 1684
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 779 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 44 ہزار 403 مریض اس بیماری سے صحتیا ب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 14 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 13 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 14 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 9 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 10 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago







