ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کردیا ہے،


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ انشااللہ تحریک عدم اعتماد آئے گی اور ماحول جلد تبدیل ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر کیس کو چوتھا سال ہے، ہم 4 سال سے کیس بھگت رہے ہیں اور جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں اور کہتے ہیں کیمرے لگائیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے اور نمبر پورے ہو جائیں گے، انشااللہ تحریک عدم اعتماد آئے گی، تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی، یہ تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ کون سا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہیں ہو، ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز ہیں، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہوگا۔ شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں کیونکہ آرڈیننس ختم بھی ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کردیا ہے، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا، یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہوگی۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 گھنٹے قبل






