اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل اورجمعرات کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، پیرسے منگل کے دوران کوئٹہ، زیارت پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسی خیل، وزیرستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر، اور لیہ میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پیرسے جمعہ کے دوران چترال، دیر،سوات ،مالاکنڈ ،کوہستان ،شانگلہ ،بونیر ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔ منگل اور بدھ کے روز صوابی، مردان، نوشہرہ ،چارسدہ ،پشاور ،باجوڑ ،کرم ،خیبر ،کوہاٹ میں آندھی اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور ،سیالکوٹ نارووال ،حافظ آباد، میں آندھی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، جھنگ، خوشاب میں بھی آندھی، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے، منگل سے جمعہ کے دوران مری، نتھیا گلی ،ناران ،کاغان ،دیر،سوات ،شانگلہ ،بونیر،نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو،ہنزہ میں درمیانی اورچند مقامات پرشدید برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آندھی، تیزہواؤں اورژالہ باری کے باعت خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیرمیں کھڑی فصلوں اوراسٹرکچر کونقصان کا خدشہ ہے، خصوصاً فیصل آباد لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارووال اورسیالکوٹ میں آندھی، تیزہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اوراسٹرکچرکونقصان کا اندیشہ ہے ۔
پیررات اورمنگل کوبلوچستان، جنوبی پنجاب اورسندھ کے علاقوں میں آندھی، تیزہواؤں اورجھکڑچلنے کی وجہ سے اسٹرکچرزاورکھڑی فصلوں کونقصان کا اندیشہ ہے،منگل سے جمعرات مری، گلیات ،نتھیا گلی ، ناران، کاغان ،دیر ،سوات ،شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات بونیر ،نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 25 منٹ قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



