اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا ایک اور سردجنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، روس یوکرین جنگ کے اثرات پاکستان سمیت ہرملک پرپڑیں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے دو رہ روس سے دونوں ممالک کےتعلقات کو نئی جہت ملے گی، یوکرین تنازعہ شروع ہونے سے پہلے دورہ روس کی دعوت ملی تھی، روس یوکرین تنازع کے پرامن سفارتی حل کے حامی ہیں ، دنیا ایک اور سردجنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے اثرات پاکستان سمیت ہرملک پرپڑیں گے، روس یوکرین جنگ سے مختلف اشیاکی عالمی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے، توانائی بحران اوراشیا کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات ترقی پذیر ممالک پرپڑیں گے، روس کیساتھ معاشی اوردیگرشعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا، قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمیں تمام بڑی طاقتوں سے خوشگوارتعلقات رکھنا ہیں۔ دورہ روس کا مقصد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کوفروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم کا انٹرویو میں کہناتھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے روس کا کردار بہت اہم ہے، مختلف فورمز کے ذریعے افغانستان کے معاملے پرروس کیساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اور روس ایک پرامن مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، پاکستان اور روس افغانستان کو انسانی المیہ سے بچانے کیلئے کام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ہی بنیادی مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کرداراداکرنا ہوگا، بدقسمتی سے بھارت اس وقت ہندوتوا کے نرغے میں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کیخلاف صدرپیوٹن کے موقف کو سراہتے ہیں، دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے، مذہب کی بنیاد پرنفرت دنیا کو مزید تقسیم کرے گی، اسلاموفوبیا کیخلاف میں اور میری حکومت آوازبلند کرتی رہے گی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago





