Advertisement
پاکستان

رحمان ملک کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس 

لاہور : ملک کے سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 23rd 2022, 2:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رحمان ملک کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمٰن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود  نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت   کیا ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ۔ 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا،  اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ان کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کے انتقال کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمٰن ملک اچھے انسان اور بہترین سیاستدان تھے، اب کا انتقال ملکی سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہارِ افسوس  کرتے ہوئے کہا کہ رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، رحمان ملک کی مغفرت کےلیے دعاگو ہوں۔ 

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان  نے پی پی رہنماء و سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی رحلت کی خبر پر دلی افسوس ہے  ، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں۔  خرم شیر زمان کاکہنا تھا کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ،  دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کی اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے رحمٰن ملک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے انتقال پہ دلی صدمہ ہوا, اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رحمان ملک کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کے اہل و عیال کو صبر دے۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 17 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement