آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات پر بات چیت کی گئی، معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔پاکستان مشترکہ مفاد کی بنیاد پر باہمی طور پر فائدہ مند کثیر الملکی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل





