پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے : پی پی ارکان قومی اسمبلی
پی پی ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی قادر پٹیل، آغا رفیع اللّٰہ، قادر مندوخیل اور دیگر ارکان نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت دہشتگردی پر تُلی ہوئی ہے۔
پی پی ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم تمام اراکین نے حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ سندھ ہاؤس میں رہنے دیں، ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں۔
ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائی کی، اور اس دوران لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی گئی۔
پی پی ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہمیں سندھ پولیس کی حفاظت میں دیا جائے، اسلام آباد پولیس گلوبٹ بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں عمران خان کے ذاتی بدمعاش ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، اگر سندھ ہاؤس یا ہمارے کسی رکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 7 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل





