Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی آخری وقت تک مقابلہ کرے گی:وفاقی وزرا

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم نے وزیراعظم بنایا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آخری وقت تک مقابلہ کرے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 18th 2022, 1:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی آخری وقت تک مقابلہ کرے گی:وفاقی وزرا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزرا اسد عمر  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو قوم نے وزیراعظم بنایا تھا پچھلے چند دنوں سے واقعات ہورہے تھے دیکھ رہے تھے لیکن آج پھر دیکھا کہ کس طرح عمران خان سچے ثابت ہوئے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بتایا تھا کس طرح سندھ ہاؤس میں پہلے نوٹ پہنچے ہیں اور ان نوٹوں کی جھنکار میں لوٹے پہنچے ہیں تو وہ آج نظر آگیا۔

اسد عمرنے کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کا نظریہ اور سیاست کیا ہے، عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کرتے ہیں۔ وہ اپنی قوم کے لیے سیاست کر رہے ہیں اور اس میں ان کا ذاتی کوئی مفاد شامل نہیں ہے، اسی لیے وہ کبھی کسی کو نہ بلیک میل کرتے ہیں اور نہ وہ کبھی بلیک میل ہونے کو تیار ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی سے سودے بازی نہیں کریں گے جو لوگ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں پہنچے ہیں وہ لوگوں کی ضمیر کی آواز نہیں ہے بلکہ وہ پیسہ چاہتے ہیں۔ قوم کے سامنے واضح لکیر ہے، جو گندگی تھی وہ کھل کر سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے سے عمران خان مزید مضبوط ہوں گے اور عوام 27 مارچ کے جلسے کی بھرپور تیاری کرلیں، یہ پاکستان کی تاریخ بدلنے والا جلسہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوٹے خود ہی سامنے آگئے ہیں، ہم حکومت بچانے کے لیے کسی قسم کی بلیک میلنگ اور سودے بازی کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اتحادی اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ سندھ حکومت کا اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، حکومت یقیناً شیخ رشید کی تجویز پر غور کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں، لیکن جہازوں میں بھر کر پیسے اسلام آباد لائے گئے ہیں، وہاں ارکان کو رکھنے اور ان کی نگرانی کے لیے سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ سندھ ہاؤس میں ایسے خریدوفروخت ہورہی ہے جیسے گھوڑوں اور خچروں کی، آج کا چھانگا مانگا سندھ ہاؤس ہے، ایک خاتون ایم این اے کو 7 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ 

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 17 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
Advertisement