آئی ایم ایف قرض کی بحالی پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی کرنے سے مشروط
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے قرض کی قسط کا اجرا پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس مہنگی کرنے سے مشروط کردی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے منظور قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر دیئے گئے حکومتی ریلیف پر اعتراض اٹھایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور لیوی عائد کرنے کی تجاویز دے دیں۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 7 ہزار ارب روپے کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت انکم ٹیکس میں چھوٹ کے خاتمے کے لئے آئندہ بجٹ میں اقدامات کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر دیا گیا ریلیف واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس کے بعد قوی امکان ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے۔
گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی بات کی ہے۔ میں ان سے اتفاق کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جو سبسڈی دے رہی ہے ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس لیے ہمیں اسے کم کرنا پڑے گا۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 10 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 9 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 10 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago







