Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھے گا۔دورے سے دوطرفہ بڑھتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 27th 2022, 7:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھے گا۔دورے سے دوطرفہ بڑھتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی، تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو ہو گی۔سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔پاکستان، سعودی عرب برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، افہام و تفہیم، قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ممالک کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی باہمی تعاون موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ کا رکن ہے ۔سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں،۔سعودیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

  • 20 گھنٹے قبل
گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل

  • 17 گھنٹے قبل
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

  • 20 گھنٹے قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • 17 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • 4 دن قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • 17 گھنٹے قبل
اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  • 20 گھنٹے قبل
نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

  • 20 گھنٹے قبل
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • 4 دن قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • 17 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement